0
Tuesday 24 May 2022 23:37

امپورٹڈ حکومت اتنا ظلم کرے جتنا وہ خود برداشت کر سکے، ملک عامر ڈوگر

امپورٹڈ حکومت اتنا ظلم کرے جتنا وہ خود برداشت کر سکے، ملک عامر ڈوگر
اسلام ٹائمز۔ سابق وزیر مملکت تحریک انصاف ملک عامر ڈوگر نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی لانگ مارچ کے سلسلے میں دی گئی کال پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ امپورٹڈ حکومت ہوش کے ناخن لے ملک بھر میں پی ٹی آئی کارکنوں و رہنماوں کی بلاجواز گرفتاری کی مذمت کرتے ہیں اور لانگ مارچ کے راستے میں حائل رکاوٹوں کو دور اور تحریک انصاف کے کارکنان کو فوری رہا کرے۔ چادر اور چار دیواری کی بے حرمتی اور نہتے کارکنوں پر پولیس تشدد کی پرزور مذمت کرتے ہیں۔ امپورٹڈ حکومت کے کہنے پر پولیس رات گئے کارکنان کے گھروں پر چھاپے مار رہی ہے، چادر اور چار دیواری کی بے حرمتی اور نہتے کارکنوں پر پولیس تشدد کی پرزور مذمت کرتے ہیں، ہم پرامن لانگ مارچ و احتجاج کرنے نکلے ہیں اور احتجاج کرنا ہر سیاسی جماعت کا حق ہے۔ حکومت خود ریاستی فسادات کو فروغ دینے کی کوشش کر رہی ہے، چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی لانگ مارچ کی کال سے حکومت بوکھلاہٹ کا شکار ہوچکی ہے۔ تحریک انصاف کے کارکنان اور خواتین ونگ کے مرکزی نائب صدر قربان فاطمہ اور سٹی ایڈیشنل جنرل سیکرٹری عبدالمجید گجر کی گرفتاری کی پرزور مذمت کرتے ہیں۔

عامر ڈوگر نے مزید کہا کہ حکومت نے گزشتہ رات سے جو اقدامات اٹھائے ہیں ایسے اقدامات آمرانہ دور میں بھی نہیں ہوئے۔ تحریک انصاف کے کارکنان کی گرفتاری کے لیے چادر و چار دیواری کی بے حرمتی کی گئی جس سے امپورٹڈ حکمرانوں نے آمرانہ دور کی یاد تازہ کردی ہے۔ تحریک انصاف کے تمام کارکنان پرامن رہیں اور اپنے قائد سابق وزیراعظم عمران خان کے حقیقی آزادی مارچ مین شریک ہونے کے لیے اسلام آباد پہنچیں۔ پی ٹی آئی کے ورکر اپنے قائد عمران خان کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ امپورٹڈ حکومت اتنا ظلم کرے جتنا وہ خود برداشت کر سکے۔ تحریک انصاف کے ورکروں کا گرفتاریوں سے حوصلہ و عزم کم نہیں ہوگا۔ عمران خان کا قافلہ حقیقی آزادی مارچ رکے گا نہیں بلکہ ایک نئے جوش کے ساتھ اسلام آباد پہنچیے گا چاہے تم کتنی ہی روکاٹیں کھڑی کر لو۔
خبر کا کوڈ : 995904
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش