QR CodeQR Code

سعودی عرب 3 ارب ڈالر کی واپسی کیلئے پاکستان کو مزید مہلت دینے پر رضامند

24 May 2022 23:37

وزیرِ خزانہ محمد الجدان نے خبر رساں اداروں کو بتایا کہ ہم پاکستان میں تین ارب ڈالر کی رقم جمع رکھنے کی مدت میں اضافے پر حتمی کام کر رہے ہیں، انہوں نے یہ ورلڈ اکنامک فورم کے موقع پر ذیلی ملاقاتوں (سائیڈ میٹنگ) میں کہا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ سعودی عرب نے عندیہ دیا ہے کہ وہ پاکستانی اسٹیٹ بینک میں رکھے 3 ارب ڈالر کی رقم جلد واپس نہیں لے گا اور یوں اس کی مدت بڑھانے پر رضامندی ظاہر کی ہے۔ سعودی وزیرِ خزانہ محمد الجدان نے خبر رساں اداروں کو بتایا کہ ہم پاکستان میں تین ارب ڈالر کی رقم جمع رکھنے کی مدت میں اضافے پر حتمی کام کر رہے ہیں، انہوں نے یہ ورلڈ اکنامک فورم کے موقع پر ذیلی ملاقاتوں (سائیڈ میٹنگ) میں کہا ہے۔ سعودی عرب نے پاکستان میں زرِ مبادلہ کے ذخائر ایک حد تک برقرار رکھنے پر گذشتہ برس اسٹیٹ بینک میں تین ارب ڈالر کی رقم جمع کرائی تھی۔ اگرچہ سعودی وزیر نے اس کی مزید تفصیلات نہیں بتائی ہیں، لیکن یکم مئی کو دونوں ممالک نے مشترکہ اعلان کیا تھا کہ وہ جمع شدہ رقم کی مہلت مزید بڑھانے پر گفتگو کریں گے۔


خبر کا کوڈ: 995905

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/995905/سعودی-عرب-3-ارب-ڈالر-کی-واپسی-کیلئے-پاکستان-کو-مزید-مہلت-دینے-پر-رضامند

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org