QR CodeQR Code

ملتان، پی ٹی آئی کا حقیقی آزادی مارچ، ڈویژن بھر سے 137رہنما گرفتار

24 May 2022 23:54

ضلع ملتان سے 70، خانیوال 30، لودھراں 22، وہاڑی سے 15 کارکن گرفتارکیے گئے ہیں، گرفتار کارکنوں میں کاشف انصاری، عمران انصاری، ملک رشید تھانہ لوہاری گیٹ سے شامل ہیں، تھانہ دولت گیٹ سے محمد طارق، رانا شکیل، طفیل، مخدوم غلام علی جمالی گرفتار کیے گئے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاری کے حقیقی آزادی مارچ کو ناکام کرنے کے لیے پولیس کے کریک ڈائون کا سلسلہ جاری، گزشتہ رات سے اب تک ڈویژن بھر سے 137رہنمائوں اور متحرک اراکین کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ ضلع ملتان سے 70، خانیوال 30، لودھراں 22، وہاڑی سے 15 کارکن گرفتار کیے گئے ہیں، گرفتار کارکنوں میں کاشف انصاری، عمران انصاری، ملک رشید تھانہ لوہاری گیٹ سے شامل ہیں، تھانہ دولت گیٹ سے محمد طارق، رانا شکیل، طفیل، مخدوم غلام علی جمالی گرفتار، تھانہ چہلیک سے سلیم اللہ، گلفراز بھٹہ، سیف الرحمان، محمد علیم گرفتار ہوئے، تھانہ شاہ شمس سے شیراز احمد، حیدر علی، مشتاق احمد گرفتار ہوئے، شجاع آباد سے محمد امین، محمد طارق کو گرفتار کیا گیا ہے، تھانہ صدر سے شفقت سجاد، مہدی حسن، زیشان حیدر، رضا مختیار کو گرفتار کیا گیا ہے، تھانہ سیتل ماڑی سے غلام عباس، نزر حسین، میاں سجاد، شکیل احمد کو گرفتار کیا گیا ہے۔ جبکہ پاکستان تحریک انصاف ویمن ونگ کی مرکزی نائب صدر قربان فاطمہ کو عدالتی احکامات کے بعد رہا کردیا گیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 995906

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/995906/ملتان-پی-ٹی-آئی-کا-حقیقی-آزادی-مارچ-ڈویژن-بھر-سے-137رہنما-گرفتار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org