0
Wednesday 25 May 2022 00:50

امریکا نے پاکستانیوں کے ویزا کیلئے بعض کیٹگریز میں انٹرویو کی شرط ختم کردی

امریکا نے پاکستانیوں کے ویزا کیلئے بعض کیٹگریز میں انٹرویو کی شرط ختم کردی
اسلام ٹائمز۔ امریکی سفارت خانے نے مخصوص ویزا کیٹگری کے حامل پاکستانی شہریوں کو انٹرویو سے مستثنیٰ قرار دینے کا اعلان کردیا۔ سفارت خانے کے مطابق ان درخواست گزاروں میں ایف (اسٹوڈنٹ) ویزا، تعلیمی پروگراموں میں  جے (ایکسچینج وزیٹر) ویزا، ایچ (عارضی ورکر) ویزا اور نان بلینکٹ ایل (انٹرا کمپنی ٹرانسفر) ویزا شامل ہیں۔ دوسری جانب ماضی میں امریکی ویزا رکھنے والے پاکستانی بھی اس پروگرام سے مستفید ہوسکتے ہیں۔ مذکورہ بالا درجہ بندیوں میں انٹرویو کی شرط ختم کرنے کی اہلیت میں توسیع سے بہتر خدمات فراہم کی جاسکیں گی اور اہلیت پر پورا اترنے والے پاکستانی شہریوں کی ویزا درخواستیں بروقت نمٹانے میں مدد ملے گی۔

تاہم امریکی قانون کے تقاضوں کے تحت ویزا کی اہلیت کے حامل بعض افراد کو اپنی درخواستیں جمع کرانے کے بعد بھی امریکی سفارتخانے یا قونصل خانے میں انٹرویو کے لیے طلب کیا جاسکتا ہے۔ درخواست گزار ویزا انٹرویو سے استثنیٰ کی اہلیت کا تعین کرنے کے لیے مندرجہ ذیل ویب سائٹس کا ملاحظہ کرسکتے ہیں۔ttps://ustraveldocs.com/pk/pk-niv-visarenew.asp
https://www.ustraveldocs.com/pk/pk-gen-faq.asp
خبر کا کوڈ : 995919
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش