QR CodeQR Code

پی ٹی آئی کے سینیئر رہنماء میاں محمود الرشید گرفتار

25 May 2022 00:56

پولیس کی بھاری نفری پی ٹی آئی پنجاب کے صدر اور سابق وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کی رہائشگاہ پہنچی، جہاں انہوں نے گھر میں داخل ہونے کی کوشش کی تو اہلخانہ نے اُن سے مکالمہ کیا۔


اسلام ٹائمز۔ پنجاب پولیس نے پاکستان تحریک انصاف کے سینیئر رہنماء میاں محمود الرشید کو گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق پولیس نے لاہور میں چھاپہ مار کر محمود الرشید کو 16 ایم پی او کے تحت گرفتار کیا اور انہیں نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا۔ علاوہ ازیں پولیس کی بھاری نفری پی ٹی آئی پنجاب کے صدر اور سابق وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کی رہائش گاہ پہنچی، جہاں انہوں نے گھر میں داخل ہونے کی کوشش کی تو اہل خانہ نے اُن سے مکالمہ کیا۔ پولیس نے اہل خانہ کو مطلع کیا کہ آپ دروازہ کھولیں، ہمارے پاس سرچ وارنٹ ہے، پولیس کے مطالبہ پر شفقت محمود کے اہل خانہ نے کہا کہ لیڈی پولیس گھر کے اندر آجائے، ہم تلاشی دیں گے۔ اہل خانہ کے مطالبے پر پولیس نے دو لیڈی پولیس کانسٹیبل تلاشی کے لئے گھر میں بھیجیں، تاہم شفقت محمود گھر پر موجود نہ تھے۔


خبر کا کوڈ: 995921

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/995921/پی-ٹی-ا-ئی-کے-سینیئر-رہنماء-میاں-محمود-الرشید-گرفتار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org