QR CodeQR Code

شہید صیاد خدائی کے اہلخانہ کے نام حسین امیر عبداللہیان کا پیغام

25 May 2022 03:24

تہران میں شہید ہونیوالے مدافع حرم کے اہلخانہ کے نام ارسال کئے گئے اپنے ایک پیغام میں ایرانی وزیر خارجہ نے تاکید کی ہے کہ اس جرم کا مرتکب ہونیوالے دہشتگردوں کیساتھ ساتھ اسکا حکم دینیوالوں اور انکے حامیوں کی شناخت، گرفتاری اور انہیں کیفرکردار تک پہنچانے کیلئے ایرانی وزارت خارجہ بین الاقوامی سطح پر اپنی تمام سیاسی و قانونی صلاحیتوں کو بروئے کار لائیگی


اسلام ٹائمز۔ ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے تہران میں شہید ہونے والے ایرانی سپاہ قدس کے "مدافع حرم" سیکنڈ بریگیڈیئر جنرل صیاد خدائی کے اہلخانہ کے نام تعزیتی پیغام ارسال کیا ہے۔ ایرانی خبررساں ایجنسی فارس نیوز کے مطابق حسین امیر عبداللہیان نے اپنے پیغام میں اعلان کیا ہے کہ ایرانی وزارت خارجہ اس ٹارگٹ کلنگ کی کارروائی میں ملوث تمام افراد کی شناخت، گرفتاری اور انہیں کیفرکردار تک پہنچانے کیلئے بین الاقوامی سطح پر اپنی پوری سیاسی و قانونی صلاحیتوں کو بروئے کار لائے گی۔ اس پیغام کا متن درج ذیل ہے:

بسم رب الشهدا و الصدیقین
مِنَ اَلْمُؤْمِنِینَ رِجٰالٌ صَدَقُوا مٰا عٰاهَدُوا اَللّٰهَ عَلَیْهِ فَمِنْهُمْ مَنْ قَضىٰ نَحْبَهُ وَ مِنْهُمْ مَنْ یَنْتَظِرُ وَ مٰا بَدَّلُوا تَبْدِیلاً

اسلام و اسلامی جمہوریہ ایران کے رشید پاسدار اور مزاحمتی محاذ کے درخشندہ ستارے سیکنڈ بریگیڈیئر جنرل جناب شہید صیاد خدائی کی مظلومانہ شہادت پر اس عظیم شہید کے معظم خاندان اور معزز اہلیہ و فرزندان کو تبریک و تعزیت عرض کرتا ہوں۔

اس مدافع حرم کو شہید کرنے میں کارفرما دل کے اندھے دہشتگردوں کی خباثت و رذالت نے ایک مرتبہ پھر ثابت کر دیا ہے کہ نہ صرف اسلامی جمہوریہ ایران دہشتگردی کے ساتھ مقابلے کی اولین صف میں کھڑا ہے جیسا کہ دہشتگردی کی علامت داعش؛ دہشتگردی کے ساتھ مقابلے کے میدان کے قومی و عالمی ہیرو اور سرافراز سردار شہید سلیمانی کے ہاتھوں صحفہ ہستی سے مٹی ہے، بلکہ ایران خود بھی ایک ایسے وقت میں رہاستی دہشتگردی اور دل کے اندھے دہشتگردوں کی کارروائیوں کا شکار ہے جب نہ صرف بعض حکومتوں نے ان دہشتگردانہ کارروائیوں پر پراسرار خاموشی اپنا رکھی ہے بلکہ دہشتگردی کے ساتھ مقابلے اور انسانی حقوق کی حمایت کے بعض جھوٹے دعویدار اس دہشتگردی کی حمایت میں بھی مصروف ہیں!

اس عزیز شہید کی ٹارگٹ کلنگ کی پیروی میں مجرم دہشتگردوں کی شناخت اور انہیں کیفردار تک پہنچانے اور اسی طرح اس دہشتگردانہ کارروائی کا حکم دینے والوں، اس میں ملوث افراد اور اس کی حمایت کرنے والوں کو جوابدہ بنانے کے لئے اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ بلا شک و شبہ بین الاقوامی سطح پر اپنی تمام سیاسی و قانونی صلاحیتوں کو بروئے کار لائے گی۔

حسین امیر عبداللہیان


خبر کا کوڈ: 995943

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/995943/شہید-صیاد-خدائی-کے-اہلخانہ-نام-حسین-امیر-عبداللہیان-کا-پیغام

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org