QR CodeQR Code

پاکستان کو مستحکم معاشی بنیادوں پر دیکھنا چاہتے ہیں، نیڈ پرائس

25 May 2022 08:27

واشنگٹن میں بریفنگ کے دوران نیڈ پرائس نے کہا کہ اس مقصد کے حصول کیلئے امریکا پاکستانی پارٹنرز سے مل کر کام جاری رکھے گا۔


اسلام ٹائمز۔ امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے کہا ہے کہ امریکا پاکستان کو مستحکم اور مضبوط معاشی بنیادوں پر کھڑا دیکھنا چاہتا ہے۔ واشنگٹن میں بریفنگ کے دوران نیڈ پرائس نے کہا کہ اس مقصد کے حصول کیلئے امریکا پاکستانی پارٹنرز سے مل کر کام جاری رکھے گا۔ پریس بریفنگ کے دوران انہوں نے پاکستان میں امریکی سفیر کی عمران خان سے ملاقات کے بارے میں ٹھوس بیان دینے سے گریز کیا۔ نیڈ پرائس نے کہا کہ امریکی سفیر نہ صرف حکومتی شخصیات بلکہ اپوزیشن، بزنس کمیونٹی اور سول سوسائٹی کے اسٹیک ہولڈرز سے بھی ملتے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 995949

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/995949/پاکستان-کو-مستحکم-معاشی-بنیادوں-پر-دیکھنا-چاہتے-ہیں-نیڈ-پرائس

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org