0
Wednesday 25 May 2022 08:34

امریکا، اسکول میں فائرنگ سے 21 افراد ہلاک

امریکا، اسکول میں فائرنگ سے 21 افراد ہلاک
اسلام ٹائمز۔ امریکی ریاست ٹیکساس کے اسکول میں فائرنگ کے نتیجے میں 18 کمسن بچوں سمیت 21 افراد ہلاک ہو گئے۔ برطانوی میڈیا کے مطابق ملزم کی فائرنگ سے دو سکیورٹی اہلکاروں سمیت 14 افراد زخمی ہوئے ہیں، جنہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق پولیس نے اسکول میں فائرنگ کرنے والے 18 سالہ نوجوان سیلواڈور راموس کو گولی مار کر ہلاک کر دیا۔ غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ اسکول میں فائرنگ سے پہلے حملہ آور کا بارڈر پولیس سے فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا تھا۔رپورٹس کے مطابق فائرنگ کے بعد 18 برس کا حملہ آور اسکول میں چھپ گیا تھا۔
خبر کا کوڈ : 995950
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش