QR CodeQR Code

امریکا، اسکول میں فائرنگ سے 21 افراد ہلاک

25 May 2022 08:34

غیر ملکی میڈیا کے مطابق پولیس نے اسکول میں فائرنگ کرنے والے 18 سالہ نوجوان سیلواڈور راموس کو گولی مار کر ہلاک کر دیا۔


اسلام ٹائمز۔ امریکی ریاست ٹیکساس کے اسکول میں فائرنگ کے نتیجے میں 18 کمسن بچوں سمیت 21 افراد ہلاک ہو گئے۔ برطانوی میڈیا کے مطابق ملزم کی فائرنگ سے دو سکیورٹی اہلکاروں سمیت 14 افراد زخمی ہوئے ہیں، جنہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق پولیس نے اسکول میں فائرنگ کرنے والے 18 سالہ نوجوان سیلواڈور راموس کو گولی مار کر ہلاک کر دیا۔ غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ اسکول میں فائرنگ سے پہلے حملہ آور کا بارڈر پولیس سے فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا تھا۔رپورٹس کے مطابق فائرنگ کے بعد 18 برس کا حملہ آور اسکول میں چھپ گیا تھا۔


خبر کا کوڈ: 995950

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/995950/امریکا-اسکول-میں-فائرنگ-سے-21-افراد-ہلاک

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org