0
Wednesday 25 May 2022 08:45
پی ٹی آئی لانگ مارچ

انتظامیہ نے فیض آباد انٹرچینج اور ریڈزون سِیل کر دیا

انتظامیہ نے فیض آباد انٹرچینج اور ریڈزون سِیل کر دیا
اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے لانگ مارچ کے پیش نظر انتظامیہ نے فیض آباد انٹرچینج کو سیل کر دیا گیا ہے۔ تحریک انصاف کے لانگ مارچ کو روکنے کے لیے مختلف شہروں میں سڑکوں پر کنٹینر کھڑے کر کے راستے بند کر دیے گئے۔ رپورٹس کے مطابق، جی ٹی روڈ اور موٹر ویز پر رکاوٹیں لگا کر لاہور اور اسلام آباد جانے وا لے راستے بند کر دییے گئے  جبکہ ڈی چوک کی طرف جانے والے راستے اور فیض آباد انٹرچینج کو بھی سیل  کر دیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ حکومت نے اسلام آباد کے لیے پولیس، رینجرز اور ایف سی بلا لی، ریڈ زون سیل کر دیا۔ دوسری جانب پنجاب پیٹرولیم ایسوسی ایشن کا آج تیل کی سپلائی بند رکھنے اعلان جبکہ لاہور سمیت پنجاب کے ساڑھے تین سو سے زیادہ علاقوں میں آج موبائل فون سروس بند رکھنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔ دوسری جانب انتظامیہ نے کمیٹی چوک انڈر پاس پر کنٹینر پہنچا دیے ہیں، کمیٹی چوک پر کنٹینر لگا کر مری روڈ بند کیا جائے گا۔ ادھر وزارت داخلہ نے ریڈ زون کی سکیورٹی کے لیے فوج کو طلب کرلیا ہے،ذرائع کے مطابق ریڈ زون کی تمام سکیورٹی فوج کے حوالے کی جائے گی جس کے تحت وزیراعظم ہاؤس، وزیراعظم آفس، ایوان صدر اور سپریم کورٹ پرفوج تعینات ہو گی۔ ذرائع کا بتانا ہےکہ کابینہ ڈویژن سمیت دیگر سرکاری عمارتوں پر بھی فوج تعینات ہو گی۔ ذرائع کا کہنا ہےکہ وفاقی حکومت نے ایف سی کی خدمات طلب کر لی ہیں جس کے تحت ایف سی کے 2 ہزار اہلکار اسلام آباد میں فرائض انجام دیں گے۔  اسلام آباد میں دو ماہ کے لیے دفعہ 144 بھی نافذ کردی گئی ہے اور دفعہ 144 کا دائرہ ایک کلو میٹر تک بڑھادیا گیا ہے۔ واضح رہےکہ حکومت نے تحریک انصاف کے لانگ مارچ کو روکنے کا فیصلہ کیا ہے جس کےتحت پنجاب سے اسلام آبادجانے والے تمام راستے سیل کردیےگئے ہیں جب کہ ملک بھر میں پی ٹی آئی کے رہنماؤں کے گھروں پر بھی چھاپے مارے گئے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 995951
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش