0
Wednesday 25 May 2022 09:28

آزادی مارچ، ایم ڈبلیو ایم رہنماء و صوبائی وزیر کاظم میثم بھی گلگت سے روانہ

آزادی مارچ، ایم ڈبلیو ایم رہنماء و صوبائی وزیر کاظم میثم بھی گلگت سے روانہ
اسلام ٹائمز۔ عمران خان کی کال پر آزادی مارچ میں شرکت کیلئے رہنماء ایم ڈبلیو ایم گلگت بلتستان و صوبائی وزیر زراعت کاظم میثم احباب کے ہمراہ روانہ ہوگئے۔ سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان آغا علی رضوی نے خصوصی دعاؤں کے ساتھ کاظم میثم کو روانہ کر دیا۔ کاظم میثم اور احباب وزیراعلیٰ خالد خورشید کی قیادت میں قافلہ کے ہمراہ اسلام آباد روانہ ہوئے۔ اس موقع پر صوبائی وزیر نے تمام تر رکاوٹیں طے کرکے اسلام آباد دھرنے میں شرکت کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔ یاد رہے کہ جی بی حکومت میں ایم ڈبلیو ایم تحریک انصاف کی اتحادی ہے۔
خبر کا کوڈ : 995956
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش