QR CodeQR Code

خالد خورشید کیخلاف عدم اعتماد موخر

25 May 2022 09:50

پیپلزپارٹی کے رکن صوبائی اسمبلی شہزاد آغا کے مطابق پارٹی کے سینئر رہنما و سابق وزیر اعلیٰ سید مہدی شاہ کی علالت کی وجہ سے عدم اعتماد کے عمل کو روکنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ پیپلزپارٹی نے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید کیخلاف عدم اعتماد کی تحریک موخر کر دی۔ پیپلزپارٹی کے رکن صوبائی اسمبلی شہزاد آغا کے مطابق پارٹی کے سینئر رہنما و سابق وزیر اعلیٰ سید مہدی شاہ کی علالت کی وجہ سے عدم اعتماد کے عمل کو روکنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ مہدی شاہ کی مکمل صحتیابی تک پارٹی کوئی سیاسی سرگرمی نہیں کریگی۔ یاد رہے کہ سابق وزیر اعلیٰ سید مہدی شاہ گزشتہ ایک ہفتے سے علیل ہیں۔ اس وقت وہ شفا ہسپتال اسلام آباد میں زیر علاج ہیں۔


خبر کا کوڈ: 995959

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/995959/خالد-خورشید-کیخلاف-عدم-اعتماد-موخر

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org