QR CodeQR Code

ہنزہ، مارکیٹ میں جعلی کرنسی پھیلانے والا شخص گرفتار

25 May 2022 10:09

ملزم سے 40 ہزار جعلی کرنسی برآمد ہوئی، ملزم نے ابتدائی تفتیش میں بتایا کہ ان کو یہ جعلی کرنسی راوالپنڈی میں کسی شخص نے دی تھی۔


اسلام ٹائمز۔ ہنزہ پولیس نے مارکیٹ میں جعلی کرنسی پھیلانے والے شخص کو گرفتار کر کے 40 ہزار روپے کی جعلی کرنسی برآمد کر لی۔ پولیس کے مطابق ملزم عتیق اللہ ولد عبد الشکور ساکن سونیکوٹ گلگت سے پولیس نے جعلی کرنسی برآمد کرکے مقدمہ درج کر لیا ہے۔ برآمد جعلی کرنسی 40 ہزار ہے، جنہیں نیشنل بینک برانچ علی آباد ہنزہ سے تصدیق کے بعد جعلی قرار دیا گیا۔ ملزم نے ابتدائی تفتیش میں بتایا کہ ان کو یہ جعلی کرنسی راوالپنڈی میں کسی شخص نے دی تھی۔


خبر کا کوڈ: 995967

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/995967/ہنزہ-مارکیٹ-میں-جعلی-کرنسی-پھیلانے-والا-شخص-گرفتار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org