QR CodeQR Code

تحریک انصاف کا لانگ مارچ، محکمہ داخلہ میں کنٹرول روم فعال

25 May 2022 10:39

یہ کنٹرول روم تمام اضلاع کے کنٹرول رومز سے منسلک کیا گیا ہے۔ سپیشل سیکرٹری محکمہ داخلہ فضل الرحمن اس کنٹرول روم کے انچارج مقرر کئے گئے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کو مانیٹر کرنے کیلئے محکمہ داخلہ پنجاب میں قائم  کنٹرول روم  کو فعال کر دیا گیا ہے۔ یہ کنٹرول روم تمام اضلاع کے کنٹرول رومز سے منسلک کیا گیا ہے۔ سپیشل سیکرٹری محکمہ داخلہ فضل الرحمن اس کنٹرول روم کے انچارج مقرر کئے گئے ہیں۔ کنٹرول روم  سے پورے صوبے میں لانگ مارچ  کے باعث پیدا ہونیوالی صورتحال کی لائیو مانیٹرنگ کی جا رہی ہے۔


خبر کا کوڈ: 995973

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/995973/تحریک-انصاف-کا-لانگ-مارچ-محکمہ-داخلہ-میں-کنٹرول-روم-فعال

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org