QR CodeQR Code

سوشل میڈیا پر ریٹائرڈ آرمی افسروں کے جعلی اکاؤنٹ بنانے والا گرفتار

25 May 2022 10:40

ذرائع نے مزید کہا کہ جعلی اکاؤنٹس ہولڈرز کے گرد گھیرا تنگ کیا جارہا ہے۔ اس سے قبل جنرل (ریٹائرڈ) ہارون اسلم اور جنرل (ریٹائرڈ) مرزا اسلم بیگ کے جعلی وائس کلپ سوشل میڈیا پر چلائے گئے تھے۔


اسلام ٹائمز۔ افواج پاکستان کے ریٹائرڈ افسران کے جعلی سوشل میڈیا  اکاونٹ بنانے والے شخص کو گرفتار کرلیا گیا۔ ذرائع کے مطابق سوشل میڈیا پر ریٹائرڈ آرمی افسروں کے جعلی اکاؤنٹس بنانے والے شخص کو گرفتار کر لیا گیا۔ جعلی اکاؤنٹس بنانے کا مقصد افواج پاکستان کے افسران میں سیاسی تقسیم پیدا کرنا ہے۔ ذرائع نے مزید کہا کہ جعلی اکاؤنٹس ہولڈرز کے گرد گھیرا تنگ کیا جارہا ہے۔ اس سے قبل جنرل (ریٹائرڈ) ہارون اسلم اور جنرل (ریٹائرڈ) مرزا اسلم بیگ کے جعلی وائس کلپ سوشل میڈیا پر چلائے گئے تھے۔ اس طرح کی جعلسازی اور دھوکہ دہی ایک کاروبار کی شکل اختیار کر چکی ہے۔


خبر کا کوڈ: 995974

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/995974/سوشل-میڈیا-پر-ریٹائرڈ-ا-رمی-افسروں-کے-جعلی-اکاؤنٹ-بنانے-والا-گرفتار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org