QR CodeQR Code

میرے گھر میں گھسے تو۔۔۔۔ میاں اسلم اقبال نے سخت وارننگ دیدی

امریکہ کی غلام حکومت ہمیں ہمارے حق سے محروم نہیں کر سکتی

25 May 2022 11:04

پی ٹی آئی کے رہنما نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ میں آپ کو بتاوں گا کہ غیرت کیا چیز ہوتی ہے، غیرت پہلے ہے اور سیاست میں، اور سارے مجھے جانتے ہیں کہ میں دوستی ہو یا دشمنی دونوں نبھانی جانتا ہوں۔ انہوں نے سخت الفاظ میں تنبیہہ کرتے ہوئے کہا کہ اب کو ان کے گھر میں داخل ہونے کی کوشش نہ کرے۔ میاں اسلم اقبال کا کہنا تھا کہ سیاسی جدوجہد ہمارا آئینی و قانونی حق ہے جس سے ہمیں محروم نہیں کیا جا سکتا۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق صوبائی وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال گھر پر چھاپہ پڑنے پر سیخ پا ہوگئے۔ اپنے ویڈیو پیغام میں انہوں نے واضح دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ چادر اور چار دیواری کے تقدس پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، اب اگر پولیس نے ان کے گھر گھسنے کی کوشش کی تو وہ اپنے جسم کیساتھ بم باندھ کر ان کے بیڈ رومز میں گھس جائیں گے۔ میاں اسلم اقبال نے کہا کہ وہ دوستی بھی نبھانا جانتے ہیں اور دشمنی بھی۔

انہوں نے کہا کہ میں آپ کو بتاوں گا کہ غیرت کیا چیز ہوتی ہے، غیرت پہلے ہے اور سیاست بعد میں، اور سارے مجھے جانتے ہیں کہ میں دوستی ہو یا دشمنی دونوں نبھانا اچھی طرح جانتا ہوں۔ انہوں نے سخت الفاظ میں تنبیہہ کرتے ہوئے کہا کہ اب کوئی ان کے گھر میں داخل ہونے کی کوشش نہ کرے۔ میاں اسلم اقبال کا کہنا تھا کہ سیاسی جدوجہد ہمارا آئینی و قانونی حق ہے، جس سے ہمیں محروم نہیں کیا جا سکتا، یہ امپورٹیڈ اور امریکہ کی غلام حکومت ہمیں اس حق سے محروم نہیں کر سکتی۔


خبر کا کوڈ: 995976

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/995976/میرے-گھر-میں-گھسے-تو-میاں-اسلم-اقبال-نے-سخت-وارننگ-دیدی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org