QR CodeQR Code

لاہور، بتی چوک پر پولیس اور پی ٹی آئی کارکنان کے درمیان جھڑپیں

25 May 2022 11:07

پی ٹی آئی کارکنان نے جی ٹی روڈ کے علاقے بتی چوک پر لگی رکاوٹوں کو جب ہٹانا شروع کیا تو کارکنان اور پولیس کے درمیان جھڑپ ہوگئی۔


اسلام ٹائمز۔ لاہور میں پولیس اور پی ٹی آئی کے کارکنان کے درمیان جھڑ پ ہوگئی۔ لاہور میں پولیس نے پی ٹی آئی کارکنان کو روکنے کے لیے مختلف مقامات پر رکاوٹیں لگا رکھی ہیں, جنہیں ہٹانے کے لیے پی ٹی آئی کارکنان بتی چوک پہنچ گئے۔ پی ٹی آئی کارکنان نے جی ٹی روڈ کے علاقے بتی چوک پر لگی رکاوٹوں کو جب ہٹانا شروع کیا تو کارکنان اور پولیس کے درمیان جھڑپ ہوگئی, جس پر پولیس نے پی ٹی آئی کارکنان پر آنسو گیس کی شیلنگ کی۔ پی ٹی آئی کارکنان رکاوٹیں ہٹا کر راوی پل جانا چاہتے ہیں، جسے انتظامیہ نے کنٹینر لگا کر بند کر رکھا ہے، تاہم پولیس نے کارکنان کو تقریباً راوی پل سے 100 میٹر پہلے ہی روک لیا۔ پولیس اور پی ٹی آئی کے کارکنان کی جھڑپ کے دوران فی الحال کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔


خبر کا کوڈ: 995977

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/995977/لاہور-بتی-چوک-پر-پولیس-اور-پی-ٹی-ا-ئی-کارکنان-کے-درمیان-جھڑپیں

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org