0
Wednesday 25 May 2022 11:28

راستوں کی بندش سے شہریوں کی مشکلات کا پورا احساس ہے، حمزہ شہباز

راستوں کی بندش سے شہریوں کی مشکلات کا پورا احساس ہے، حمزہ شہباز
اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے کہا ہےکہ ملکی مفادات کو سامنے رکھ کر عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے اقدامات کیے ہیں۔ ایک بیان میں حمزہ شہباز نے کہا کہ راستوں کی بندش سے شہریوں کی مشکلات کا پورا احساس ہے مگر بڑے قومی مقصد کے حصول کیلئے ایسی تکلیف کوئی حیثیت نہیں رکھتی، ملکی مفادات کو سامنے رکھ کر عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے اقدامات کیے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان اوران کے حواری وطن کی بنیادوں کو کھوکھلا کر رہے ہیں، دھرنا سیاست یا مارچ سے پاکستان کو آگے نہیں لے جایا جا سکتا، عمران خان کا گھناؤنا چہرہ عوام کے سامنے بے نقاب ہو چکا، یہ شخص اقتدار کے لئے کسی بھی حد تک جانے کو تیار ہے، قوم کو تقسیم کرنےکی سازش عمرانی سیاست کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہوگی۔
خبر کا کوڈ : 995980
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش