0
Wednesday 25 May 2022 11:46

لانگ مارچ کو ہر صورت میں روکا جائے، چیف سیکرٹری پنجاب

لاہور پولیس کی بھاٹی چوک، بتی چوک اور راوی پل پر ’’کھلاڑیوں‘‘ کیساتھ جھڑپیں
لانگ مارچ کو ہر صورت میں روکا جائے، چیف سیکرٹری پنجاب
اسلام ٹائمز۔ چیف سیکرٹری پنجاب کامران علی افضل نے آئی جی پولیس کو ہدایت کی ہے کہ تحریک انصاف کے لانگ مارچ کو ہر صورت میں روکا جائے، لاہور سے تحریک انصاف کا قافلہ راوی پل عبور نہ کرے۔ چیف سیکرٹری نے یہ ہدایات سول سیکرٹریٹ لاہور میں محکمہ داخلہ میں قائم کنٹرول روم کے معائنے کے موقع پر کی۔ چیف سیکرٹری نے کہا کہ وہ خود پورے صوبے کی صورتحال کو مانیٹر کرنے کیلئے کنٹرول روم میں آئے ہیں۔ چیف سیکرٹری نے آئی جی پنجاب پولیس سے لمحہ بہ لمحہ صورتحال پر بریفنگ بھی لی۔

چیف سیکرٹری کامران علی افضل نے ایڈیشل چیف سیکرٹری کو بھی خصوصی ہدایات دیں۔ چیف سیکرٹری کا کہنا تھا کہ صوبے میں امن و امان کا قیام اولین ترجیح ہے، جس پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ چیف سیکرٹری کی ہدایات کے بعد لاہور پولیس نے بھاٹی چوک، بتی چوک اور راوی پل پر پی ٹی آئی کے کارکنوں پر لاٹھی چارج اور شیلنگ شروع کر دی ہے، آخری اطلاعات پر پولیس اور کارکنوں میں جھڑپوں کا سلسلہ جاری تھا۔
خبر کا کوڈ : 995983
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش