0
Wednesday 25 May 2022 12:26

پشاور میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیس انسپکٹر جاں بحق

پشاور میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیس انسپکٹر جاں بحق
اسلام ٹائمز۔ پشاور کے صدر سرکل تھانہ انقلاب کی حدود میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پشاور پولیس انسپکٹر سحر گل جاں بحق ہو گیا۔ سی سی پی او پشاور کے مطابق انسپکٹر سحر گل صبح اپنے بچوں کو اسکول لے کر جا رہا تھا جہاں راستے میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے انسپکٹر شہید جبکہ بچے خیریت سے ہیں۔ پولیس موقع پر موجود ہیں اور مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن جاری ہیں۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے تھانہ انقلاب کی حدود میں پولیس پر نامعلوم افراد کے فائرنگ کی مذمت کی ہے۔ وزیراعلیٰ نے واقعے میں پولیس انسپکٹر کی شہادت پر اظہار تعزیت اور شہداء کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔ محمود خان کا کہنا تھا کہ حکومت شہید کے اہل خانہ کو تنہا نہیں چھوڑے گی، صوبے میں امن و امان کے لیے پولیس نے لازوال قربانیاں دی ہیں اور اس طرح کے واقعات سے پولیس کے حوصلے پست نہیں ہوں گے۔
خبر کا کوڈ : 995988
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش