QR CodeQR Code

جنوبی وزیرستان، امریکی جاسوس طیارہ گر کر تباہ، کالعدم تحریک طالبان کا طیارہ مار گرانے کا دعویٰ

18 Sep 2011 17:48

اسلام ٹائمز:تحصیل مکین کے علاقہ سانگڑ میں پاکستان آرمی نے آپریشن کیا تھا جس کے بعد لوگوں کی بڑی تعداد علاقے سے نقل مکانی کر چکی ہے تاہم اس علاقے میں ابھی فورسز یا طالبان ہی موجود ہیں۔


مکین:اسلام ٹائمز۔ جنوبی وزیرستان کے علاقے مکین میں امریکی جاسوس گر کر تباہ ہو گیا، تحریک طالبان کا دعویٰ ہے کہ طیارہ انہوں نے مار گرایا جبکہ سیکیورٹی فورسز کا کہنا ہے کہ طیارہ فنی خرابی کے باعث گرا۔ ذرائع کے مطابق مکین کے علاقے سانگڑ میں امریکی جاسوس طیارے کا ملبہ سیکیورٹی فورسز نے اپنے قبضے میں لے لیا۔ واضح رہے کہ تحصیل مکین کے علاقہ سانگڑ میں پاکستان آرمی نے آپریشن کیا تھا جس کے بعد لوگوں کی بڑی تعداد علاقے سے نقل مکانی کر چکی ہے، تاہم اس علاقے میں ابھی فورسز یا طالبان ہی موجود ہیں۔


خبر کا کوڈ: 99599

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/99599/جنوبی-وزیرستان-امریکی-جاسوس-طیارہ-گر-کر-تباہ-کالعدم-تحریک-طالبان-کا-مار-گرانے-دعوی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org