0
Wednesday 25 May 2022 14:02

ملتان، پی ٹی آئی کے حقیقی آزادی مارچ کو روکنے کیلئے ایم 2، ایم 4 موٹروے بند

ملتان، پی ٹی آئی کے حقیقی آزادی مارچ کو روکنے کیلئے ایم 2، ایم 4 موٹروے بند
اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے حقیقی آزادی مارچ کو روکنے کے لیے ملتان سے ایم ٹو اور ایم فور موٹروے کو ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند کردیا گیا ہے، شاہ رکن عالم انٹرچینج پر بیریئرز اور کنٹینرز رکھ کر موٹروے کو بند کیا گیا ہے، موٹروے پر پولیس کی بھاری نفری موجود ہے، دوسری جانب شاہ رکن عالم، خانیوال، کبیروالہ، مخدوم پور، عبدالحکیم انٹرچینجز بند ہیں۔ دوسری جانب پولیس نے لاری اڈہ ملتان کو بھی بند کرا دیا ہے، ملتان سے دیگر علاقوں کو جانے والے ٹریفک کو بند کردیا گیا جس کی وجہ سے عام عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے، پولیس کی جانب سے جی ٹی روڈ پر بھی رُکاوٹیں کھڑی کی گئی ہیں تاکہ کوئی بھی پی ٹی آئی لاہور اور اسلام آباد نہ پہنچ سکے، دوسری جانب پی ٹی آئی کے سینیٹرز عون عباس بپی کا کہنا ہے کہ ہمیں حالات کا اندازہ تھا اسی لیے ہم نے اپنے کارکنان دو روز قبل ہی اسلام آباد پہنچا دیے تھے۔
خبر کا کوڈ : 995997
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش