0
Wednesday 25 May 2022 14:28

عوام سے اپیل ہے کہ قانون کو ہاتھ میں نہیں لینا، توڑ پھوڑ نہیں کرنی، شاہ محمود قریشی

عوام سے اپیل ہے کہ قانون کو ہاتھ میں نہیں لینا، توڑ پھوڑ نہیں کرنی، شاہ محمود قریشی
اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین و سابق وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے "حقیقی آزادی مارچ" کے حوالے سے اپنے پیغام میں کہا کہ دکھائی دے رہا ہے کہ گذشتہ رات سے ملک بھر میں چھاپے جاری ہیں، بوکھلائی ہوئی حکومت نے پورے ملک کو سیل کر دیا ہے، کنٹینرز لگا دیئے ہیں، سڑکوں پر شیشہ پھینکا جا رہا ہے، تارکول ڈالا جا رہا ہے، شیشہ اور تارکول اس لیے سڑکوں پر ڈالا جا رہا ہے کہ کوئی گاڑی سفر نہ کرسکے، شہر شہر ٹریفک بند کر دی گئی ہے، بڑی گاڑیاں پکڑ کر سڑکیں بند کر دی گئی ہیں، امپورٹڈ حکومت کا پورے ملک کی معیشت مفلوج کرنیکا ارادہ ہے، یہ لوگ ملک چلانے نہیں معیشت تباہ کرنے آئے ہیں۔

ایک آرڈر کے ذریعے پورے پنجاب میں بیوروکریسی کو اکھاڑا گیا، من پسند افراد کو بیوروکریسی میں لگایا گیا، مرضی کے تبادلے کیے گئے، یہ لوگ اپنے کیسز ختم کرنے کیلئے حکومت میں آئے ہیں، عوام میں جو جذبہ دیکھ رہا ہوں، وہ حیران کن ہے، عمران خان نے کہا ہے کہ کفن پہن کر حقیقی آزادی مارچ کو لیڈ کرونگا، خیبر پختونخواہ سے اسلام آباد کیلئے بہت بڑا قافلہ نکلے گا، عوام سے اپیل ہے کہ قانون کو ہاتھ میں نہیں لینا، توڑ پھوڑ نہیں کرنی، نون لیگ کے گلو بٹوں کی کہانی موجود ہے، یہ لوگ اپنے گلو بٹوں کو ہمارے قافلے میں شامل کرکے توڑ پھوڑ کرائیں گے، ہم نے پرامن رہنا ہے، کسی قسم کی توڑ پھوڑ یا تشدد نہیں کرنا، جو لوگ اسلام آباد نہیں پہنچ سکتے، وہ اپنے علاقوں میں نکلیں۔
خبر کا کوڈ : 995999
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش