2
0
Sunday 18 Sep 2011 18:26
بریکنگ نیوز

بدنام دہشتگرد ملک اسحاق کی علی پور گھلواں آمد، کالعدم تنظیم کی فائرنگ سے 4 شیعہ نوجوان زخمی، جوابی فائرنگ سے 2 افراد ہلاک، 4 زخمی

بدنام دہشتگرد ملک اسحاق کی علی پور گھلواں آمد، کالعدم تنظیم کی فائرنگ سے 4 شیعہ نوجوان زخمی، جوابی فائرنگ سے 2 افراد ہلاک، 4 زخمی
علی پور گھلواں:اسلام ٹائمز۔ کالعدم تنظیم لشکر جھنگوی کے سرغنہ بدنام دہشتگرد ملک اسحاق کا ان دنوں جنوبی پنجاب میں ہنگامی دوروں کا سلسلہ جاری ہے، آج بروز اتوار کالعدم تنظیم کی جانب سے ضلع مظفر گڑھ کی تحصیل علی پور گھلواں کی جامع مسجد حسنیہ میں ایک جلسہ کا انعقاد کیا جانا تھا، جہاں پر اس دہشتگرد نے خطاب کرنا تھا۔ جلسہ سے ایک روز قبل شہر بھر میں تنظیم کے جھنڈے لگائے گئے اور متنازع وال چاکنگ کی گئی، شیعہ تنظیموں کی جانب سے بار بار انتظامیہ کو اپنے تحفظات سے آگاہ کیا گیا اور بتایا گیا کہ اس جلسہ کا مقصد شہر کا امن غارت کرنا اور فرقہ واریت کو ہوا دینا ہے، لہٰذا انتظامیہ اسے رکوانے میں اپنا کردار ادا کرے۔
اسلام ٹائمز سے بات کرتے ہوئے جعفریہ یوتھ علی پور گھلواں کے صدر ملک عامر نے بتایا کہ شیعہ علماء کونسل تحصیل علی پور کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل سردار کاظم خان، ڈی پی او ضلع مظفر گڑھ کو ملے اور مسئلہ کی سنگینی سے متعلق آگاہ کیا، جس پر ڈی پی او مظفر گڑھ نے ملک اسحاق کی علی پور آمد پر پابندی عائد کر دی، تاہم لوکل پولیس انتظامیہ کی جانب سے آڈر ہونے کے باوجود اس جلسہ کو روکنے کیلئے کوئی عملی کوشش نہ کی گئی، پولیس کا مؤقف تھا کہ وہ اس جلسہ کو نہیں روک سکتی اور وہ مجبور ہے۔
ملت تشیعُ کی بڑی تعداد نے پولیس کے اس رویے کیخلاف علی پور میں دھرنا دیا اور اپنے مطالبات انتظامیہ کے سامنے رکھے، تاہم اسی دوران ملک اسحاق کے استقبال کے لئے جانیوالے کالعدم تنظیم کے سینکڑوں مسلح افراد نے گھلواں پیٹرول پمپ پہنچنے پر کافر کافر کے نعرے لگانا شروع کر دیئے اور شیعہ افراد پر اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی، جس کے نتیجے میں 4 مومنین زخمی ہو گئے، زخمی ہونیوالوں میں سید عمران کاظمی، محسن کاظمی اور کامران شامل ہیں۔ جواب میں شیعہ جوانوں نے ثابت قدمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے دہشتگردوں کی جانب بڑھے اور اسلحہ چھین کر دفاعی فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں کالعدم تنظیم کے 2 دہشتگرد موقع پر ہلاک جبکہ 4 زخمی ہو گئے۔
جوابی فائرنگ پر کالعدم تنظیم کے مسلح دہشتگرد اسلحہ، موٹر سائیکلیں اور گاڑیاں چھوڑ کر بھاگ کھڑے ہوئے، لوگوں نے ڈی ایس پی مظفر گڑھ کو چھینی گئی چار کلاشنکوفیں اور دیگر چھوڑا گیا اسلحہ پیش کیا اور اس کی باقاعدہ ویڈیو بھی بنائی گئی۔ تازہ ترین صورتحال کے مطابق کالعدم تنظیم نے اعلان کیا ہے کہ ہلاک ہونے والے افراد کی نماز جنازہ ملک اسحاق پڑھائے گا، دوسری طرف شہر بھر میں کشیدگی بڑھ گئی ہے اور پولیس انتظامیہ کی جانب سے  شہر کو سیل کر دیا گیا ہے، کالعدم تنظیم نے سول اسپتال کو مکمل طور پر اپنے قبضہ میں لے رکھا ہے، جس کے باعث زخمی شیعہ نوجوانوں کا پرائیوٹ اسپتال میں علاج کرایا جا رہا ہے۔
یار رہے ان دنوں بدنام دہشتگرد ملک اسحاق ملک کے مختلف علاقوں میں ہنگامی دوروں پر ہے، ان جلسوں میں مکتب تشیع کیخلاف مسلح جہاد کا اعلان بھی کر چکا ہے، آج ملک اسحاق تحصیل علی پور، تحصیل جتوئی اور ڈیرہ دین پناہ میں مختلف اجتماع میں شرکت کیلئے جا رہا تھا، تاہم انتظامیہ نے اُسے روک لیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 99603
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

Pakistan
یہ انتہایی ستم ظریفی ہے اور پنجاب حکومت کھل کر شیعہ دشمنی کر رہی ہے
البتہ اس کا بنیادی سبب ھماری اپنی کمزوریاں ہیں یہ بد معاش کھل کر شیعہ کافر کہتے ہیں لیکن ھم اس کا جواب نہیں دیتے، نہ عدالت میں، نہ سڑک پر، نہ سیاسی طور پر، اس سے ان کو جرات ملی ہے، پہلی بار اس گاوں کے لوگوں نے جرات مندانہ قدم اٹھایا ہے، جبتک ان خوارج کو طاقت سے نہ روکا گیا یہ اسی طرح بکواسات کرتے رہینگے ۔
Kuwait
ان سارے واقعات میں پنجاب حکومت کا ہاتھ ہے. ملک اسحاق کو فل پروٹوکول دیا جا رہا ہے. ان کے مقابلے کیلۓ ملت تشیع کو اتحاد کر کے متفقہ حکمت عملی تیار کرنی پڑے گی. اور سیاسی پلیٹ فارم میں کردار ادا کرنا پڑے گا.
ہماری پیشکش