0
Wednesday 25 May 2022 23:21

کشمیری حریت رہنماء یاسین ملک کو عمر قید کی سزا بھارتی عدالتی نظام پر کلنک کا ٹیکہ ہے، جماعت اسلامی

کشمیری حریت رہنماء یاسین ملک کو عمر قید کی سزا بھارتی عدالتی نظام پر کلنک کا ٹیکہ ہے، جماعت اسلامی
اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی سندھ کے امیر محمد حسین محنتی نے معروف کشمیری حریت رہنماء یاسین ملک کو بھارت کی کٹھ پتلی عدالتوں کی جانب سے نام نہاد مقدمے کے ذریعے ”دہشتگردوں کی مالی معاونت“ کے بھونڈے الزام میں دو بار عمر قید کی سزا سنائے جانے کو بھارتی عدالتی نظام انصاف پر کلنک کا ٹیکہ قرار دیتے ہوئے عالمی برادری، اقوام متحدہ اور اسلامی تعاون تنظیم سے اپیل کی ہے کہ وہ غیر قانونی طور پر نظر بند کشمیری حریت پسند رہنماء کی جان بچانے اور انہیں بھارتی جیل سے رہا کرانے کیلئے اپنا کردار ادا کریں۔اپنے مذمتی بیان میں محمد حسین محنتی نے کہا کہ بھارت کو جب یاسین ملک اور ان کے چھ دیگر ساتھیوں کے خلاف تمام تر تشدد اور بہیمانہ سلوک کے بعد کچھ نہ ملا تو مقبوضہ کشمیر کے اس حریت پسند رہنما اور معروف سیاستدان کو دہشتگرد قرار دے دیا گیا اور ان کو پھنسانے اور سزا دینے کیلئے ایک 30 سالہ پرانا کیس ان پر ڈالا گیا۔

محمد حسین محنتی نے کہا کہ یاسین ملک اور ان کے چھ ساتھیوں کی زندگیاں داﺅ پر لگی ہیں، پاکستانی عوام جدوجہد آزادی کشمیر کے ساتھ کھڑے ہیں، حکومت پاکستان حریت رہنما یاسین ملک کی سزا ختم کرانے کیلئے تمام کوششیں بروئے کار لائے۔ محمد حسین محنتی نے پاکستان کی مذہبی اور سیاسی جماعتوں سے اپیل ہے کہ فوری طور پر یاسین ملک اور انکے ساتھیوں کی زندگیاں بچانے کیلئے باہر آئیں اور دنیا کو جگائیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی حکمران اور اپوزیشن اقتدار کی جنگ کی بجائے کشمیریوں کی نسل کشی روکنے اور حریت رہنماﺅں کی جانیں بچانے کیلئے مؤثر اقدامات کریں۔
خبر کا کوڈ : 996061
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش