QR CodeQR Code

تحریک انصاف کے رہنما جیل کے ڈر سے لانگ مارچ میں نہیں جائیں گے، منظور وسان

25 May 2022 23:37

سندھ ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کے دوران پی پی رہنما نے کہا کہ شیخ رشید کہتے تھے جیل ان کا سسرال ہے، جب جیل آپ کا سسرال ہے تو پھر کیوں ڈرتے ہو، میں شیخ رشید سے زیادہ جیل میں، میں رہا ہوں۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما منظور وسان کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت کسی کے خلاف کارروائی نہیں کر رہی، ہمیں اطلاعات ہیں کہ یہ لوگ گڑبڑ کریں گے، اس لئے نمائش چورنگی بند کی۔ منظور وسان نے سندھ ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا ہے کہ تحریک انصاف کے رہنما جیل کے ڈر سے لانگ مارچ میں نہیں جائیں گے، پی ٹی آئی والے گھر میں ہوں گے لیکن پکڑ دھکڑ کی ویڈیو بنا کر وائرل کرتے رہیں گے۔ منظور وسان نے کہا ہے کہ شیخ رشید کہتے تھے جیل ان کا سسرال ہے، جب جیل آپ کا سسرال ہے تو پھر کیوں ڈرتے ہو۔ انہوں نے مزید کہا کہ میں شیخ رشید سے زیادہ جیل میں، میں رہا ہوں، جام صادق کے دور میں سب سے پہلے مجھ پر کلاشنکوف رکھنے کا مقدمہ بنایا گیا تھا۔


خبر کا کوڈ: 996063

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/996063/تحریک-انصاف-کے-رہنما-جیل-ڈر-سے-لانگ-مارچ-میں-نہیں-جائیں-گے-منظور-وسان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org