0
Wednesday 25 May 2022 23:39

کراچی، شیلنگ و لاٹھی چارج کے باوجود نمائش چورنگی پر تحریک انصاف کا احتجاجی دھرنا جاری

کراچی، شیلنگ و لاٹھی چارج کے باوجود نمائش چورنگی پر تحریک انصاف کا احتجاجی دھرنا جاری
اسلام ٹائمز۔ پی ٹی آئی کے حقیقی آزادی مارچ کے سلسلے میں پی ٹی آئی کارکنوں پر کراچی کی شاہراہ قائدین پر پولیس کی شیلنگ سے کئی افراد زخمی ہوگئے، پتھراؤ سے دو پولیس افسر بھی زخمی ہوئے، نمائش چورنگی پر دھرنا جاری ہے۔ تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے حقیقی آزادی مارچ کے سلسلے میں نمائش چورنگی کراچی پر دھرنے میں آنے کیلئے تحریک انصاف کے کارکنوں کو شاہراہ قائدین پر پولیس نے روکنے کی کوشش کی اور مظاہرین پر شیلنگ بھی کی۔ پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپ کے نتیجے میں علاقہ میدان جنگ بن گیا، پولیس نے مظاہرین پر شیلنگ اور لاٹھی چارج کیا، جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوگئے، جن میں سے کئی افراد کی حالت غیر ہوگئی۔

دوسری جانب مظاہرین کے پتھراؤ کے باعث ایس پی گلشن اقبال عبد الخالق اور ایس ایچ او خالد رفیق زخمی ہوگئے۔ پولیس نے شاہراہ قائدین سے شاہراہ قائدین سے 12 افراد کو حراست میں لے لیا۔ دوسری جانب خداداد کالونی کے قریب پی ٹی آئی کارکنوں پر لاٹھی چارج اور شیلنگ کئی گئی، اس کے علاوہ قائد آباد سے دھرنے میں شرکت کیلئے آنے والے پی ٹی آئی کے قافلے کو سی پیک داؤد خیل کے قریب روک دیا گیا اور رکاوٹ لگا کر راستے کو بند کر دیا گیا۔ اس موقع پر پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کیلیے شیلنگ بھی کی۔ پولیس کی شیلنگ اور رکاوٹوں کے باوجود خواتین سمیت ہزاروں کی تعداد تحریک انصاف کے حامیوں نے نمائش چورنگی پہنچ کر دھرنا دے دیا، جو تاحال جاری ہے۔
خبر کا کوڈ : 996064
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش