QR CodeQR Code

شمالی وزیرستان سے چوتھے پولیو کیس کی تصدیق

25 May 2022 23:40

ترجمان وزارت صحت نے اپیل کی ہے کہ والدین پولیو کی جاری مہم میں اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے ضرور پلائیں، پولیو کا خاتمہ موجودہ حکومت کی اولین ترجیح ہے،پولیو کے خاتمے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر کام جاری ہے


اسلام ٹائمز۔ شمالی وزیرستان سے چوتھے پولیو کیس کی تصدیق ہوگئی۔ ترجمان وزارت صحت کے مطابق شمالی وزیرستان خیبر پختونخوا سے ایک اور پولیو کیس کی تصدیق ہوگئی ہے، پاکستان سے یہ پولیو کا چوتھا کیس رپورٹ ہوا ہے، اور اس سال تمام کیسز شمالی وزیرستان سے رپورٹ ہوئے ہیں۔ ترجمان وزارت صحت نے اپیل کی ہے کہ والدین پولیو کی جاری مہم میں اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے ضرور پلائیں، پولیو کا خاتمہ موجودہ حکومت کی اولین ترجیح ہے،پولیو کے خاتمے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر کام جاری ہے، میڈیا سول سوسائٹی علماء کرام  عوام میں آگاہی کیلئے بھر پور کردار ادا کریں، پولیو کے دو قطرے ہمارے بچوں کو عمر بھر کی معزوری سے بچا سکتے ہیں۔ ترجمان نے کہا کہ پورے ملک میں 23 مئی سے پولیو کی مہم جاری ہے، پولیو کے قطرے پلانا اور بچوں کو بیماری سے بچانا ہمارا مزہبی اور اخلاقی فرض ہے، پولیو کے خاتمے کی جنگ والدین کی مدد کے بغیر نہیں جیتی جا سکتی ہے۔


خبر کا کوڈ: 996065

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/996065/شمالی-وزیرستان-سے-چوتھے-پولیو-کیس-کی-تصدیق

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org