QR CodeQR Code

آئی ایم ایف کا پیٹرول مہنگا کئے بغیر قرض دینے سے انکار

25 May 2022 23:48

ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف نے پاکستان کیلئے پروگرام کی بحالی پیٹرول کی قیمت بڑھانے سے مشروط کردیا ہے۔ ذرائع کے مطابق پاکستانی وفد نے کہا ہے کہ وہ وزیراعظم سے بات چیت کے بعد آئی ایم ایف کو جواب دے گا۔


اسلام ٹائمز۔ انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کے بغیر اگلی قسط جاری کرنے سے انکار کردیا ہے۔ ذرائع کے مطابق پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان دوحہ میں سات روز سے جاری مذاکرات ختم ہوگئے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف نے پاکستان کیلئے پروگرام کی بحالی پیٹرول کی قیمت بڑھانے سے مشروط کردیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت بڑھائے بغیر قرض دینے سے انکار کردیا ہے۔ ذرائع کے مطابق پاکستانی وفد نے کہا ہے کہ وہ وزیراعظم سے بات چیت کے  بعد آئی ایم ایف کو جواب دے گا۔ ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف اور پاکستان نے مذاکرات جاری رکھنے پر اتفاق کیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 996069

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/996069/آئی-ایم-ایف-کا-پیٹرول-مہنگا-کئے-بغیر-قرض-دینے-سے-انکار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org