0
Wednesday 25 May 2022 23:54

آئی ایم ایف سے دوبارہ بات کر رہے ہیں تاکہ نیا پروگرام حاصل کیا جاسکے، بلاول

آئی ایم ایف سے دوبارہ بات کر رہے ہیں تاکہ نیا پروگرام حاصل کیا جاسکے، بلاول
اسلام ٹائمز۔ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ہم آئی ایم ایف سے دوبارہ بات کر رہے ہیں تاکہ نیا پروگرام حاصل کیا جاسکے، عالمی بحرانوں کی وجہ سے آئی ایم ایف کا بیل آؤٹ پیکج پرانا ہوگیا ہے، سابق حکومت کا جب آئی ایم ایف سے معاہدہ ہوا تھا اس وقت کے حالات آج سے یکسر مختلف تھے۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ سابق حکومت نے آئی ایم ایف سے معاہدہ زمینی حقائق سے ہٹ کر کیا، افغانستان میں طالبان، یوکرین کی جنگ، عالمی مہنگائی سے پہلے آئی ایم ایف سے ڈیل ہوئی تھی۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ جیوپالیٹیکل تبدیلیوں کو نظرانداز کرنا پاکستان کے ساتھ ناانصافی ہوگی، فوڈ سیکورٹی، انرجی سیکورٹی، پانی کے بحران اور عالمی مہنگائی کے اثرات شدید ہیں۔
خبر کا کوڈ : 996070
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش