0
Wednesday 25 May 2022 23:59

آصف زرداری کی کشمیری رہنما یاسین ملک کو سزا سنانے کی سخت مذمت

آصف زرداری کی کشمیری رہنما یاسین ملک کو سزا سنانے کی سخت مذمت
اسلام ٹائمز۔ پاکستان کے سابق صدر آصف علی زرداری نے بھارتی عدالت کی طرف سے کشمیری رہنما یاسین ملک کو سزا سنانے کی سخت مذمت کی ہے۔ میڈیا کو جاری کردہ ایک بیان میں آصف زرداری نے کہا کہ یاسین ملک مقبوضہ کشمیر کی آزادی کے جدوجہد کے ہیرو ہیں، قید اور تشدد آزادی پسند یاسین ملک کے عزم کو ختم نہیں کر سکا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر کو جیل بنا دیا جہاں انسانی حقوق پامال ہو رہے ہیں، پاکستان پیپلز پارٹی کشمیریوں کی رائے شماری کی مطالبہ کی حمایت کرتی رہے گی۔
خبر کا کوڈ : 996072
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش