QR CodeQR Code

عالمی اور ملکی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں معمولی کمی

26 May 2022 00:34

قیمتوں میں کمی کے نتیجے میں ملکی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت گھٹ کر 143200 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت کم ہونے کے بعد 122771 روپے کی سطح پر آگئی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں 6 ڈالر جب کہ پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 400 روپے کی کمی ہوئی۔ تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 6 ڈالر کی کمی سے 1852 ڈالر کی سطح پر پہنچنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی بدھ کے روز فی تولہ اور دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 400 روپے اور 343 روپے کی کمی واقع ہوئی۔ قیمتوں میں کمی کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، لاہور، فیصل آباد، راولپنڈی، اسلام آباد، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت گھٹ کر 143200 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت کم ہونے کے بعد 122771 روپے کی سطح پر آگئی ہے، تاہم اس کے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 1590 روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 1363.16 روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔


خبر کا کوڈ: 996078

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/996078/عالمی-اور-ملکی-مارکیٹوں-میں-سونے-کی-قیمت-معمولی-کمی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org