QR CodeQR Code

امن و امان کی صورتحال کے پیشِ نظر اسلام آباد میں فوج طلب کر لی گئی

26 May 2022 07:45

حکومت کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق فوج آئین کے آرٹیکل 245 طلب کی گئی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ حکومت نے اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے  لانگ مارچ کی وجہ سے امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر فوج کو طلب کر لیا ہے۔ حکومت کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق فوج آئین کے آرٹیکل 245 طلب کی گئی ہے۔ نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ فوج ریڈ زون میں موجود سرکاری عمارتوں کے تحفظ کیلئے طلب کی گئی ہے۔ واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان "حقیقی آزادی" لانگ مارچ کیلئے صوابی سے قافلے کی صورت میں اسلام آباد پہنچ گئے۔ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے قافلے کے ہمراہ صوابی سے اسلام آباد کی جانب سفر شروع کیا اور اب وہ اسلام آباد میں داخل ہو چکے ہیں۔ عمران خان نے حسن ابدال میں کارکنوں سے خطاب میں کہا کہ عوام کا سمندر لے کر ڈی چوک آ رہے ہیں، میرے ساتھ عوام کا سمندر ڈی چوک آ رہا ہے، حکومت جب تک الیکشن کی تاریخ نہیں دے گی وہاں سے نہیں جائیں گے۔ 


خبر کا کوڈ: 996133

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/996133/امن-امان-کی-صورتحال-کے-پیش-نظر-اسلام-آباد-میں-فوج-طلب-کر-لی-گئی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org