QR CodeQR Code

یاسین ملک کی سزا انصاف کے اصولوں کے خلاف ہے، عارف علوی

26 May 2022 08:02

یاسین ملک کی سزا کے خلاف دفتر خارجہ میں بھارتی ناظم الامور کو طلب کر کے شدید احتجاج ریکارڈ کرایا گیا۔


اسلام ٹائمز۔ صدر مملکت عارف علوی نے کہا ہے کہ یاسین ملک کو سزا غیرمنصفانہ اور انصاف کے بنیادی اصولوں کے خلاف ہے۔ قبل ازیں بھارتی عدالت کے فیصلے پر وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ بھارت یاسین ملک کو قید کر سکتا ہے لیکن ان کے آزادی کے تصور کو کبھی قید نہیں کر سکتا۔ یاسین ملک کی سزا کے خلاف دفتر خارجہ میں بھارتی ناظم الامور کو طلب کر کے شدید احتجاج ریکارڈ کرایا گیا اور کہا گیا کہ بھارتی ناظم الامور اپنی حکومت کو کہیں کہ یاسین ملک کو بےبنیاد الزامات سے بری کرے، یاسین ملک کو من گھڑت مقدمے میں قصوروار ٹھہرایا گیا۔


خبر کا کوڈ: 996135

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/996135/یاسین-ملک-کی-سزا-انصاف-کے-اصولوں-خلاف-ہے-عارف-علوی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org