0
Thursday 26 May 2022 09:01

نئے الیکشن کا فیصلہ اتحادی جماعتیں کریں گی، رانا ثنا اللّٰہ

نئے الیکشن کا فیصلہ اتحادی جماعتیں کریں گی، رانا ثنا اللّٰہ
اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللّٰہ کا کہنا ہے کہ عمران خان چھ دن بعد 6 لاکھ آدمی لے آئیں میں ان کے مطالبے کی حمایت کر دوں گا۔ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا اللّٰہ نے کہا کہ نئے الیکشن کا فیصلہ اتحادی جماعتیں کریں گی، عمران خان الیکشن ہار جائے گا تو پھر کہے گا دوبارہ الیکشن کراؤ۔ انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان خیبرپختونخوا حکومت اور جی بی حکومت کے وسائل استعمال کر کے یہاں آئے۔ ان کا کہنا تھا کہ ساری رات میں نے خود سکیورٹی حالات کی مانیٹرنگ کی ہے، عوام نے فسادی، فتنہ جتھے کو مکمل طور پر مسترد کر دیا ہے، سپریم کورٹ سے غلط بیانی کر کے عمران نیازی شہر میں داخل ہوئے، عمران نیازی نے ڈی چوک جانے کا اعلان کر کے وعدہ خلافی کی۔ رانا ثنا اللّٰہ نے کہا کہ میٹروبس اسٹیشن جلائے گئے اور درختوں کو آگ لگائی گئی، عدالتی فیصلے کی آڑ میں فسادی جتھہ ساری رات آگ لگاتا رہا، عمران نیازی کنٹینر سے سپریم کورٹ کے فیصلے کی دھجیاں اُڑاتا رہا، ساری رات وہ کنٹینر سے توہینِ عدالت کے اعلان کرتے رہے۔ مسلم لیگ نواز کے رہنما کا یہ بھی کہنا تھا کہ پولیس نے ایک بھی ربر بلٹ نہیں چلائی، تمام جھوٹا پروپیگنڈا ہے، 18 رینجرز اور پولیس اہلکار شدید زخمی ہیں، پولیس اور رینجرز لوگوں کی جان و مال کی حفاظت کا فریضہ انجام دیتے رہیں گے، پولیس اور رینجرز کے ہر جوان کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔
خبر کا کوڈ : 996139
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش