0
Thursday 26 May 2022 10:33

بھارتی فوج نے مزید 3 کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا

بھارتی فوج نے مزید 3 کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا
اسلام ٹائمز۔ مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فورسز کی ریاستی دہشتگردی جاری ہے اور قابض فورسز نے مزید 3 کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا ہے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق قابض بھارتی فورسز نے ضلع کپواڑہ میں مزید 3 کشمیری نوجوانوں کو شہید کیا۔ کے ایم ایس کے مطابق بھارتی فوج نے کشمیری نوجوانوں کو سرچ آپریشن کی آڑ میں شہید کیا۔ بھارتی فورسز نے گزشتہ روز بھی 3 کشمیری نوجوانوں کو شہید کیا تھا جس کے بعد دو روز میں شہید کشمیری نوجوانوں کی تعداد 6 ہو گئی ہے۔گزشتہ روز ہی بھارتی عدالت نے دہشتگردی کی مالی معاونت کے جھوٹے مقدمے میں حریت پسند کشمیری رہنما یاسین ملک کو عمر قید کی سزا سنائی تھی۔
خبر کا کوڈ : 996162
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش