QR CodeQR Code

بھارتی فوج نے مزید 3 کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا

26 May 2022 10:33

بھارتی فورسز نے گزشتہ روز بھی 3 کشمیری نوجوانوں کو شہید کیا تھا جس کے بعد دو روز میں شہید کشمیری نوجوانوں کی تعداد 6 ہو گئی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فورسز کی ریاستی دہشتگردی جاری ہے اور قابض فورسز نے مزید 3 کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا ہے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق قابض بھارتی فورسز نے ضلع کپواڑہ میں مزید 3 کشمیری نوجوانوں کو شہید کیا۔ کے ایم ایس کے مطابق بھارتی فوج نے کشمیری نوجوانوں کو سرچ آپریشن کی آڑ میں شہید کیا۔ بھارتی فورسز نے گزشتہ روز بھی 3 کشمیری نوجوانوں کو شہید کیا تھا جس کے بعد دو روز میں شہید کشمیری نوجوانوں کی تعداد 6 ہو گئی ہے۔گزشتہ روز ہی بھارتی عدالت نے دہشتگردی کی مالی معاونت کے جھوٹے مقدمے میں حریت پسند کشمیری رہنما یاسین ملک کو عمر قید کی سزا سنائی تھی۔


خبر کا کوڈ: 996162

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/996162/بھارتی-فوج-نے-مزید-3-کشمیری-نوجوانوں-کو-شہید-کر-دیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org