0
Thursday 26 May 2022 21:47

یاسین ملک کے گھر کے باہر بھارت مخالف نعرے بازی کے جرم میں 10 افراد گرفتار، پولیس

یاسین ملک کے گھر کے باہر بھارت مخالف نعرے بازی کے جرم میں 10 افراد گرفتار، پولیس
اسلام ٹائمز۔ سرینگر پولیس نے جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ کے رہنما یاسین ملک کے گھر واقع مائسمہ (سرینگر) کے باہر بدھ کو بھارت مخالف نعرہ بازی کرنے کے الزام میں دس افراد کو گرفتار کیا ہے۔ پولیس نے نوجوانوں سے ایک بار پھر ایسی سرگرمیاں انجام دینے سے باز رہنے کی اپیل کی ہے جو ان کے کیرئیر کے لئے ضرر رساں اور ان کے اہلخانہ کے لئے باعث پریشانی ہیں۔ سرینگر پولیس نے اپنے ٹویٹر ہینڈل پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ مائسمہ میں یاسین ملک کے گھر کے باہر بھارت مخالف نعرہ بازی کرنے اور پتھر بازی کرنے والے دس ملزموں کو گرفتار کیا گیا ہے۔ ٹویٹ میں کہا گیا کہ باقی تمام علاقے پُرامن رہے نوجوانوں سے ایک بار گذارش کی جاتی ہے کہ وہ ایسی سرگرمیاں انجام نہ دیں جو ان کے کیرئر کو تباہ کر سکتی ہیں اور ان کے اہلخانہ کے لئے پریشانی کا باعث ہیں۔
 
پولیس نے ایک اور ٹویٹ میں کہا کہ نعرہ بازی اور سنگ بازی میں ملوث باقی افراد کی شناخت معلوم کی جا رہی ہیں اور ان کو بھی بہت جلد گرفتار کیا جائے گا۔ ٹویٹ میں کہا گیا کہ ’یو اے پی اے‘ اور ’آئی پی سی‘ کے تحت کیس درج کیا گیا ہے اور اس غنڈہ گردی کو بھڑکانے والوں کے خلاف ’پی ایس اے‘ کے تحت مقدمہ درج کیا جائے گا۔ ٹویٹ میں مزید کہا گیا کہ ایسی ملک مخالف سرگرمیوں اور اشتعال انگیز حرکات کے ساتھ ہمیشہ سختی اور قانون کی پوری طاقت کے ساتھ نمٹا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 996220
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش