0
Thursday 26 May 2022 21:48

وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید کیخلاف حسن ابدال تھانے میں مقدمہ درج

وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید کیخلاف حسن ابدال تھانے میں مقدمہ درج
اسلام ٹائمز۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید کے خلاف حسن ابدال تھانے میں ایف آئی آر درج کر لی گئی ہے۔ ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ خالد خورشید خان وزیر اعلیٰ جی بی نے دفعہ 144 کے بائوجود سینکڑوں کارکنوں کو جمع کیا اور موٹروے پر حکومت وقت اور انتظامیہ کیخلاف نعرے بازی کی جس پر انہیں منع بھی کیا گیا لیکن وہ باز نہ آئے۔ ایف آر آر میں مزید کہا گیا ہے کہ وزیر اعلیٰ جی بی کی سکیورٹی ٹیم نے پولیس اہلکاروں پر آتشیں اسلحہ سے فائرنگ بھی کی۔ یاد رہے کہ عمران خان نے حقیقی آزادی مارچ میں وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید نے ایک بڑے قافلے کے ہمراہ شرکت کی تھی۔ وزیر اعلیٰ کے ہمراہ صوبائی وزرا اور پارٹی رہنما بھی شریک تھے۔
خبر کا کوڈ : 996228
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش