0
Thursday 26 May 2022 21:57

خالد خورشید نے وفاقی حکومت کیخلاف سرکاری وسائل کا استعمال کیا، امجد حسین ایڈووکیٹ

خالد خورشید نے وفاقی حکومت کیخلاف سرکاری وسائل کا استعمال کیا، امجد حسین ایڈووکیٹ
اسلام ٹائمز۔ قائد حزب اختلاف جی بی اسمبلی و صوبائی صدر پاکستان پیپلز پارٹی امجد حسین ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ خالد خورشید نے وفاقی حکومت کے خلاف گلگت بلتستان کے سرکاری وسائل کا غیر قانونی استعمال کیا جس کے بھیانک نتائج نکلیں گے۔ خالد خورشید اس غیر قانونی عمل پر محاسبے کے لئے تیار ہو جائیں۔ ایک بیان میں اپوزیشن لیڈر جی بی اسمبلی کا کہنا تھا کہ خالد خورشید نے شاہ سے زیادہ شاہ کا وفادار بن کر وفاق کے خلاف سیاسی مقاصد حاصل کرنے کے لئے سرکاری وسائل کا استعمال کر کے جی بی کے تعمیراتی شعبے میں مسائل کھڑے کر دیئے ہیں۔ چونکہ گلگت بلتستان گرانٹ ان ایڈ پر چلنے والا صوبہ ہے، جہاں وفاقی حکومت کے بجٹ کے ذریعے صوبے کے تمام معاملات چلائے جاتے ہیں، ان حالات میں اب وفاقی حکومت کا خالد خورشید سے تعاون ممکن نہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ریلی میں گاڑیوں کے تمام اخراجات ایس اینڈ جی اے ڈی (S&GAD) سے کروائے گئے ہیں جبکہ گلگت بلتستان پولیس کو ریاست کے خلاف استعمال کر کے جی بی پر خودکش حملہ کیا گیا ہے۔ موصوف کو ان حالات کے سنگین نتائج موصول ہونگے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ریلیوں کے اخراجات سرکاری خزانے سے کئے گئے ہیں اور اس عمل سے قومی خزانے کو نقصان پہنچانے پر دستخط کرنے والے آفیسران کے خلاف بھی کارروائی عمل میں لانا بہت ضروری ہے۔ بیوروکریسی وزیر اعلیٰ کے ناجائز کام کرنے سے باز رہے۔ احتساب کے وقت بیوروکریسی بُری طرح پھنس جائے گی۔ قائد حزب اختلاف نے مزید کہا کہ عمران خان عوامی مارچ کے نام پر کرتب بازی اور ڈرامہ بازی کروا رہے تھے۔ عمران خان کی فلمی شوٹنگ رات بھر جاری رہی اور صبح فلم کا ڈراپ سین ہو گیا، اب حساب کا وقت آگیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 996229
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش