QR CodeQR Code

کوئٹہ، بی اے پی کا وفاقی حکومت کی حمایت چھورنے پر غور

26 May 2022 21:56

ذرائع کے مطابق بلوچستان اسمبلی کے ارکان کیجانب سے صدر بی اے پی جام کمال کو یہ تجویز دی گئی ہے کہ اگر پی ڈی ایم ساتھ نہیں دیتی تو وفاقی حکومت میں شمولیت کا فیصلہ واپس لیا جائے۔


اسلام ٹائمز۔ بلوچستان عوامی پارٹی نے وفاقی حکومت پر دباؤ بڑھانے کے لیے اپنی حمایت چھوڑنے پر غور شروع کر دیا ہے۔ جس سے وفاقی حکومت کے لئے مشکل پیدا ہو گئی ہے۔ رات گئے جام کمال گروپ کے بی اے پی کے ارکان پارلیمنٹ نے ایک اہم میٹنگ کی۔ جس میں ارکان نے یہ تجویز دی کہ پی ڈی ایم کی جن جماعتوں نے عمران خان کی تبدیلی کے وقت انہیں بلوچستان میں عدم اعتماد اور تبدیلی کے حوالے سے جو یقین دہانیاں کرائی تھیں، اگر وہ اس پر عمل درآمد نہیں کرتی ہیں تو پھر بی اے پی وفاقی حکومت سے حمایت واپس لینے پر غور کرے۔ ذرائع کے مطابق بلوچستان اسمبلی کے ارکان کی جانب سے صدر بی اے پی جام کمال کو یہ تجویز دی گئی ہے کہ اگر پی ڈی ایم ساتھ نہیں دیتی تو وفاقی حکومت میں شمولیت کا فیصلہ واپس لیا جائے۔ واضح رہے کہ اس وقت بی اے پی نے شہباز حکومت کو قومی اسمبلی میں 4 ووٹ دیئے ہیں۔ جبکہ وفاقی حکومت کو ایوان میں صرف 2 ووٹ کی برتری حاصل ہے۔ ایسے میں اگر بی اے پی اپنی حمایت واپس لیتی ہے تو دو ووٹوں کی اکثریت پر کھڑی وفاقی حکومت کو مشکلات کا سامنا ہوگا۔


خبر کا کوڈ: 996230

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/996230/کوئٹہ-بی-اے-پی-کا-وفاقی-حکومت-کی-حمایت-چھورنے-پر-غور

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org