0
Thursday 26 May 2022 22:20

پٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں 30 روپے اضافہ، اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا

پٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں 30 روپے اضافہ، اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا
اسلام ٹائمز۔ پی ڈی ایم کی حکومت نے بالاخر عوام پر پٹرول بم گرا ہی دیا۔ حکومت نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں 30 روپے فی لیٹر اضافہ کرنے کا اعلان کیا ہے جس کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر خزانہ مفتاح اسمٰعیل نے کہا کہ مشکل فیصلہ تھا کہ ہم عوام پر مزید بوجھ ڈالیں اور بوجھ ڈالیں تو کتنا ڈالیں، میں پہلے سے کہتا آ رہاتھا کہ عوام کے اوپر کچھ نہ کچھ بوجھ ڈالنا ناگزیر ہے کیونکہ حکومت کو نقصان ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس مہینے کے پہلے 15 دنوں میں 55 ارب روپے کا نقصان ہوا ہے، یہ حکومت برداشت نہیں کر سکتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر 100 یا سوا سو ارب اس مہینے نقصان ہوگا تو ہماری سویلین حکومت چلانے کا تین گنا ہے، ایک طرف پوری حکومت چلانے کا ماہانہ خرچ 42 ارب ہے جبکہ پیٹرول اور ڈیزل کی مد میں سبسڈی 120 ارب روپے ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ آج رات سے پیٹرول، ڈیزل، کیروسین آئل اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 30 روپے فی لیٹر اضافہ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے سے ہوگا۔
خبر کا کوڈ : 996235
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش