0
Thursday 26 May 2022 22:54

عمران خان ملنے آئے تو امریکی سازش کا نہیں بتایا، فیصل سبزواری

عمران خان ملنے آئے تو امریکی سازش کا نہیں بتایا، فیصل سبزواری
اسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سینیٹر فیصل سبزواری نے کہا ہے کہ عمران خان 9 مارچ 2022ء کو حمایت کیلئے ملنے آئے لیکن امریکی سازش کی کوئی بات نہیں کی، ہم جب ان سے الگ ہوگئے تو کہتے ہیں آپ لوگ غدار ہو۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ سابق حکومت ایم کیو ایم کی شکلوں کو دہشت گرد کہتی ہے، 9 مارچ کو جب ملنے آئے اس وقت میری شکل نہیں دیکھی تھی، شیریں مزاری گمشدہ ہونا کسے کہتے ہیں کراچی میں آکر دیکھ لیں کوئی گمشدگی دیکھنی ہے تو کراچی چلیں، بلوچستان جائیں۔

فیصل سبزواری نے کہا کہ ہم نہیں چاہتے سیاست میں بدتہذیبی آئے، ہم اپنی تقریر کو اسلامی ٹچ نہیں دیں گے، اسلام آباد، کراچی و دیگر شہروں میں جو ہوا نوٹس لیا جائے، ہمیں اپنی قوم کو تقسیم سے نکالنا ہے، پاکستان کے ادارے سرجوڑ کر بیٹھیں۔ ایم کیو ایم سینیٹر کا کہنا تھا کہ یاسین ملک کو بھارت کی مسلم دشمن حکومت نے سزا دی، ہماری سیاستی، اخلاقی اور سفارتی حمایت کشمیریوں کیساتھ ہے، پاکستان کشمیر کا مقدمہ پیش کرتا رہا ہے اور کرتا رہے گا، کشمیر کاز اور یاسین ملک سزا پر پاکستان میں سیاست نہیں ہونی چاہیئے۔
خبر کا کوڈ : 996239
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش