QR CodeQR Code

علی زیدی کو دیکھا، جس طرح وہ بھاگ رہے تھے، کربلا والے اس طرح نہیں بھاگتے، ناصر شاہ

26 May 2022 23:29

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر بلدیات سندھ نے کہا کہ جو لوگ املاک کو نقصان پہنچانے میں ملوث تھے اور جنکے ثبوت ہیں، انکو پکڑا جائیگا، باقیوں کو چھوڑ دیا جائیگا، اگر پاکستان کی بہتری کیلئے انتخابات کرائے جائیں تو اس میں کوئی حرج نہیں ہے۔


اسلام ٹائمز۔ وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ یاسین ملک کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ ہم چاہتے ہیں کہ جو بھی ہو متفقہ فیصلہ ہو، عمران خان کے غبارے سے ہوا نکل گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب اور سندھ میں ان کے لوگوں کو روکا گیا، کے پی میں ان کی حکومت تھی، ان کو کس نے روکا، دہشت گردی کے تناظر میں 144 نافذ کیا تھا، جب تک کوئی دھرنا نہیں دیا گیا، کوئی شیلنگ نہیں ہوئی۔

ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ سرکاری املاک کو نقصان پہنچایا ہے، علی زیدی کو دیکھا، جس طرح وہ بھاگ رہے تھے، کربلا والے اس طرح نہیں بھاگتے ہیں، وہ آئندہ ایسی مثال نہ دیں۔ وزیر بلدیات سندھ نے کہا کہ جو لوگ املاک کو نقصان پہنچانے میں ملوث تھے اور جن کے ثبوت ہیں، ان کو پکڑا جائے گا، باقیوں کو چھوڑ دیا جائے گا، اگر پاکستان کی بہتری کے لئے انتخابات کرائے جائیں تو اس میں کوئی حرج نہیں ہے۔


خبر کا کوڈ: 996248

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/996248/علی-زیدی-کو-دیکھا-جس-طرح-وہ-بھاگ-رہے-تھے-کربلا-والے-اس-نہیں-بھاگتے-ناصر-شاہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org