0
Thursday 26 May 2022 23:33

ضبط شدہ تیل کے امریکہ کے حوالے کئے جانیکے بارے یونان کو ایرانی انتباہ

ضبط شدہ تیل کے امریکہ کے حوالے کئے جانیکے بارے یونان کو ایرانی انتباہ
اسلام ٹائمز۔ عرب میڈیا کے ساتھ گفتگو میں ایرانی حکومتی عہدیدار نے ضبط شدہ ایرانی تیل کے بارے یونانی حکومت کو سختی کے ساتھ متنبہ کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق الجزیرہ نیوز چینل کے ساتھ گفتگو میں ایک اعلی سطحی ایرانی حکومتی عہدیدار نے زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ یونانی حکومت کی جانب سے ضبط کیا جانے والا بحری بیڑہ ایرانی تیل کی ایک قانونی کھیپ کا حامل تھا جبکہ ایتھنز نے ضبط شدہ ایرانی تیل کو امریکہ کے حوالے کرنے کا ارادہ کر رکھا ہے۔ اعلی ایرانی حکومتی عہدیدار کہ جس کا نام ظاہر نہیں کیا گیا نے اپنی گفتگو میں یونانی حکومت کو سختی کے ساتھ متنبہ کرتے ہوئے کہا کہ یونانی حکومت کا یہ ارادہ کسی طور قابل قبول نہیں اور اگر ایتھنز نے ایسا قدم اٹھایا تو اس کے سنگین نتائج برآمد ہوں گے۔ ایرانی حکومتی عہدیدار نے تاکید کی کہ یونانی حکومت کا یہ اقدام ایک ملک کی جانب سے سمندری قزاقی کے مترادف ہے جو عالمی قوانین کے کھلم کھلا خلاف ہے۔ ایرانی حکومتی عہدیدار نے اپنی گفتگو کے آخر میں مطالبہ کیا کہ یونانی حکومت ایرانی تیل کے حامل بحری بیڑے کو فی الفور آزاد کرے!
خبر کا کوڈ : 996249
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش