QR CodeQR Code

شہید صیاد کی ٹارگٹ کلنگ

ہم ہر قسم کی ٹارگٹ کلنگ کیخلاف ہیں، چین

26 May 2022 23:39

میڈیا کیساتھ گفتگو میں شہید صیاد خدائی کی ٹارگٹ کے بارے پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے تاکید کی ہے کہ چین، اپنے قومی استحکام و سلامتی کی حفاظت پر مبنی ایرانی کوششوں کی بھرپور حمایت کرتا ہے


اسلام ٹائمز۔ چینی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ ونبین نے اعلان کیا ہے کہ ان کا ملک ہر قسم کی ٹارگٹ کلنگ کے خلاف ہے۔ میڈیا کے ساتھ گفتگو میں چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے تہران میں شہید ہونے والے ایرانی سپاہ پاسداران کے اعلی افسر سیکنڈ بریگیڈیئر جنرل حسن خدائی کی ٹارگٹ کلنگ کے بارے پوچھے گئے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ چین نے ہمیشہ ہی ہر قسم کی ٹارگٹ کلنگ کی کھل کر مخالفت کی ہے۔ مقامی ریڈیو کو انٹرویو دیتے ہوئے وانگ ونبین نے تاکید کی کہ چین، اپنے قومی استحکام و سلامتی کی حفاظت پر مبنی ایرانی کوششوں کی بھرپور حمایت کرتا ہے۔ واضح رہے کہ قبل ازیں چین کی جانب سے ایرانی سپاہ قدس کے کمانڈر شہید جنرل قاسم سلیمانی کی ٹارگٹ کلنگ کی بھی کھل کر مخالفت کی گئی تھی جبکہ چینی وزارت خارجہ نے اس دہشتگردانہ کارروائی کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے ایک سنگین جنگی جرم بھی قرار دیا تھا۔


خبر کا کوڈ: 996251

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/996251/ہم-ہر-قسم-کی-ٹارگٹ-کلنگ-کیخلاف-ہیں-چین

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org