0
Thursday 26 May 2022 23:55

شمالی وزیرستان میں پولیو پروگرام سے منسلک مغوی ڈاکٹر ذیشان بازیاب

شمالی وزیرستان میں پولیو پروگرام سے منسلک مغوی ڈاکٹر ذیشان بازیاب
اسلام ٹائمز۔ شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی سے اغواء ہونے والے ڈاکٹر ذیشان کو بازیاب کرا لیا گیا، جو پولیو پروگرام سے منسلک ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ 7 دن قبل میرعلی سے اغواء کیے گئے پولیو پروگرام سے منسلک ڈاکٹر ذیشان بازیاب ہوگئے ہیں، ڈاکٹر کی بازیابی میں سیکیورٹی فورسز، ضلعی انتظامیہ اور عمائدین نے کلیدی کردار ادا کیا۔ ضلعی انتظامیہ نے بتایا ہے کہ ڈاکٹر ذیشان صحت مند اور محفوظ ہیں، خیال رہے کہ ڈاکٹر ذیشان پولیو پروگرام سے منسلک ہیں جو شمالی وزیرستان میں اپنی خدمات انجام دیتے ہیں، انہیں سات دن قبل اغوا کیا گیا تھا جو اب بخیریت گھر واپس آچکے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 996255
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش