QR CodeQR Code

طالبان حکومت کی بھارت کو کابل میں سفارتخانہ دوبارہ کھولنے کی پیشکش

27 May 2022 00:07

قطر میں طالبان کے سیاسی دفتر کے ترجمان سہیل شاہین نے ایک انٹرویو میں کہا کہ بھارت کابل میں دوبارہ سفارتخانے کھولے گا تو اس کے سفارتکاروں کو مکمل سیکورٹی فراہم کی جائے گی۔


اسلام ٹائمز۔ طالبان حکومت نے بھارت کو کابل میں دوبارہ سفارتخانہ کھولنے کی پیشکش کردی۔ افغان میڈیا کے مطابق قطر میں طالبان کے سیاسی دفتر کے ترجمان سہیل شاہین نے ایک انٹرویو میں کہا کہ بھارت کابل میں دوبارہ سفارتخانے کھولے گا تو اس کے سفارتکاروں کو مکمل سیکورٹی فراہم کی جائے گی۔ بھارت کو قومی اور باہمی مفادات کی بنیاد پر طالبان حکومت سے تعلقات قائم کرنا چاہئیں اور سابق افغان حکام سے روابط نہیں رکھنے چاہئیں۔ سہیل شاہین کا کہنا تھا کہ افغانستان میں کام کرنے والے تمام غیرملکی سفارتکاروں کو مکمل تحفظ فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے۔ بہت سے سفارت خانے کابل میں کام کررہے ہیں اور انہیں بھرپور سیکورٹی دی گئی ہے۔بھارتی سفارت خانے اور سفارتکاروں کو بھی سیکورٹی فراہم کی جائے گی۔ سہیل شاہین نے کہا کہ اگر بھارت افغانستان میں جاری منصوبے مکمل کرنا چاہے گا یا نئے منصوبے شروع کرنا چاہے گا تو اس کا خیرمقدم کریں گے۔


خبر کا کوڈ: 996256

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/996256/طالبان-حکومت-کی-بھارت-کو-کابل-میں-سفارتخانہ-دوبارہ-کھولنے-پیشکش

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org