QR CodeQR Code

ترکی کا داعش کے سربراہ کی گرفتاری کا دعویٰ

27 May 2022 00:18

ترک سکیورٹی حکام نے بتایا کہ ابو حسن کو ایک گھر کی طویل نگرانی کے بعد پکڑا گیا، جس میں وہ مقیم تھا۔ تاہم حکام نے مزید تفصیلات سے آگاہ نہیں کیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ ترک سکیورٹی فورسز نے استنبول میں ایک چھاپے کے دوران دہشتگرد تنظیم داعش کے سربراہ کو گرفتار کر لیا ہے۔ ترک میڈیا کے مطابق سینیئر حکام نے بلومبرگ کو بتایا کہ انسداد دہشت گردی کے افسران اور انٹیلی جنس نے ابو حسن الہاشمی القریشی کو گرفتار کیا ہے۔ ترک سکیورٹی حکام نے بتایا کہ ابو حسن کو ایک گھر کی طویل نگرانی کے بعد پکڑا گیا، جس میں وہ مقیم تھا۔ تاہم حکام نے مزید تفصیلات سے آگاہ نہیں کیا ہے۔ واضح رہے کہ ابو حسن الہاشمی داعش کے پہلے لیڈر ابوبکر البغدادی کا بھائی ہے، جس نے 2014ء میں موصل میں نام نہاد خلافت کا اعلان کیا تھا۔ رواں سال فروری میں شام میں ایک آپریشن کے دوران سابق سربراہ ابو ابراہیم القریشی کی ہلاکت کے بعد ابو حسن الہاشمی القریشی، جس کا اصل نام جمعہ عواد البدری ہے، نے داعش کی قیادت سنبھالی تھی۔


خبر کا کوڈ: 996257

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/996257/ترکی-کا-داعش-کے-سربراہ-کی-گرفتاری-دعوی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org