0
Friday 27 May 2022 00:37

بھارت کی ریاستی دہشتگردی، 3 کشمیری نوجوان شہید

بھارت کی ریاستی دہشتگردی، 3 کشمیری نوجوان شہید
اسلام ٹائمز۔ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کی ریاستی دہشتگردی میں 3 کشمیری نوجوان شہید ہوگئے۔ کشمیری میڈیا کے مطابق بھارتی فورسز نے مقبوضہ کشمیر کے علاقے کپواڑہ میں فائرنگ کرکے 3 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔نوجوانوں کو نام نہاد سیکورٹی آپریشن کی آڑ میں قتل کیا گیا۔ قابض بھارتی فوجیوں نے کپواڑہ کا محاصرہ کرلیا اور گھر گھر تلاشی کے دوران متعدد افراد کو گرفتار کرلیا۔ علاقے میں موبائل اور انٹرنیٹ سروس بھی بند ہے۔ دوسری جانب مختلف علاقوں میں حریت رہنماء یاسین ملک کی سزا کے خلاف مظاہرہ کرنے والے سینکڑوں مظاہرین کو بدترین تشدد کا نشانہ بنایا گا۔ متعدد مظاہرین کو بھارت کے خلاف نعرے لگانے پر گرفتار کرلیا گیا۔ بھارت کی قابض فورسز 2 دن میں 6 کشمیری نوجوانوں کو شہید کرچکی ہیں۔
خبر کا کوڈ : 996262
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش